تازہ ترین

یخ پگھلنے لگی: ’ہند پاک تعلقات اور کشمیر زیر بحث‘

اسلام آباد //بھارت کے ہائی کمشنر اجے بسریا پاکستان تحریک انصاف کے صدر عمران خان سے ملے اور اُنہیں الیکشن میں کامیابی ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ بھارتی سفارتکار کرکٹر سے سیاستدان بنے عمران خان سے اُن کی بنی گالہ میں موجود رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقعے پر انہوں نے عمران کے ساتھ مختلف امورات پر بات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سرفہرست تھا۔ بھارتی سفارتکار نے اس موقعے پر اُنہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کی طرف سے دستخط کیا ہوا بیٹ بھی پیش کیا۔ بھارتی ہائی کمشنر نے عمران خان کو بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کی طرف سے بھی مبارکباد پیش کی ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاملات جن میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے پر بات چیت کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق عمران خان نے کشمیر میں ہورہی انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور یہ اُم

معاملہ 35 اےکے دفاع کا ، مشترکہ مزاحمتی قیادت کے اہتمام سے احتجاجی مظاہرے

سرینگر//مزاحمتی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ دفعہ 35 اے کادفاع اور حفاظت کیلئے تمام فریقین سے مشاورت کے بعد احتجاجی کلینڈر جاری کریں گی،جبکہ سرینگر کے شہر خاص،لالچوک اور حیدر پورہ میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے پشتنی باشندگی سے متعلق قانون کے تحفظ کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے جمعہ کو نماز کے بعد سرینگر کی حمزہ مسجد سے لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کی قیادت میں احتجاجی جلوس برآمد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین نے35ائے قانون کے تحت جموں کشمیر میں نافذ اسٹیٹ سبجکٹ قانون کی مجوزہ منسوخی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں فرنٹ لیڈران اور تاجروں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ زندگی کے کئی دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر حمزہ مسجد سے لال چوک پل(امیراکدل) تک جلوس برآمد کیا گیا،جس میں شرکاء نے اسلام و آزادی

نوہٹہ میں پر تشدد جھڑپیں ، 5نوجوان پیلٹ سے زخمی، ایک کی حالت نازک

سرینگر//پائین شہر کے نوہٹہ علاقے میں فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپ میں5نوجوان زخمی ہوئے،جن میں سے ایک کی حالت تشویشانک بتائی جاتی ہے،جبکہ مزید4نوجوانوں کی آنکھوں پر پیلٹ لگے۔ جمعہ کو شہر خاص میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی،جس کے دوران عینی شاہدین کے مطابق نوجوانوں نے فورسز پر سنگبازی کی،جبکہ فورسز اور پولیس نے بھی پیلٹ کا استعمال کیا۔عینی شاہدین کے مطابق فورسز و پولیس کی کاروائی میں5کمسن نوجوان زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق شاکر احمد صوفی ولد مختار احمد صوفی ساکن گلی کدل نوشہرہ سرینگر ،جس کی عمر16 سال بتائی جاتی ہے،کے چہرے اور سر پر پیلٹ لگے،جس کی وجہ سے انہیں پہلے صدر اسپتال اور بعد میں صورہ میڈیکل انسٹیچیوٹ منتقل کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ شاکر کی حالت تشویشناک ہے۔اس دوران فورسز و پولیس کاروائی کے دوران مع

جگر پورہ کپوارہ میں قے واسہال کی یلغار

کپوارہ// ناصاف پانی کی سپلائی سے جگرپورہ کپوارہ کاوسیع علاقہ یرقان بیماری کی لپیٹ میں آنے سے مقامی آبادی میں سخت تشویش کی لہر پھیل گئی ہے ۔اس دوران محکمہ صحت نے حالات کی سنگینی کے مد نظر علاقے میں طبی ٹیمیں روانہ کی ہیں جو مریضوں کو علاج و معالجہ فراہم کرنے سے اس وبائی بیماری کی وجوہات کا پتہ لگا رہے ہیں ۔بلاک میڈیکل آفیسر کپوارہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ پانی ابال کراستعمال کریں ۔معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کی صبح جگر پورہ علاقہ میں سینکڑوں لوگ دست اور قے کی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔محکمہ صحت نے ضلع انتطامیہ کی ہدایت پر ہنگامی طورطبی ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کیاہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ دن بھرضلع اسپتال کپوارہ میں200 مریضوں کو علاج و معالجہ فراہم کیا گیا جبکہ دیگر مریضوں کو سرکاری ہائی سکول جگر پورہ

سلامتی صورتحال کا جائزہ, بلدیاتی وپنچایتی انتخابات کیلئے موافق ماحول بنانے پرگورنر کا زور

سرینگر// گورنر این این ووہرا نے راج بھون میں سول، پولیس، فوج اور نیم فوجی دستوں کے علاوہ دیگر سراغرساں ایجنسیوں کے افسران کی ایک میٹنگ میں ریاست کی سلامتی صورتحال کا جائزہ لیا۔ناردن آرمی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ،گورنرکے مشیر کے وجے کمار،چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم، ڈائریکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ایس پی وید، 15 ویں کور کے جی او سی لیفٹنٹ جنرل اے کے بھٹ، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اُمنگ نرولا، پرنسپل سیکرٹری داخلہ آر کے گوئل، اے ڈی جی پی ہوم گارڈز سیکورٹی اور لاء اینڈ آرڈر مُنیر خان ، آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی، آئی جی پی سی آر پی ایف کشمیر روی دیپ سنگھ ساہی، آئی جی بی ایس ایف سونالی مشرا اور ریاستی و مرکزی سراغرساں ایجنسیوں کے افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔موجودہ سلامتی صورتحال کا جائیزہ لیتے ہوئے گورنر نے زمینی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھنے اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں و سول انتظام

شوپیان میں شدید جھڑپیں، 10نوجوان زخمی، ترال میں ہڑتال اور پتھرائو

شوپیان، ترال //ٹکرو شوپیان میں محاصرے کے دوران احتجاجی نوجوانوں کو تتر بتر کرنے کیلئے فوج نے فائرنگ کی اور پیلٹ چلائے جس کے نتیجے میں 10نوجوان زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے ۔کل بعد دوپہرساڑھے12بجے فوج کی 44راشٹریہ رائفلز اور پولیس ٹاسک فورس نے جنگجوؤں کی مصدقہ اطلاع ملنے پر شوپیان کے دیہات ٹکرو ٹینگہ ونی کو محاصرے میں لیاور جونہی فوج نے بستی میں گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کردی تو یہاں لوگ گھروں سے باہر آئے اور سنگباری شروع کردی۔ فورسز نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی اور پیلٹ چلائے جس کے نتیجے میں فیاض احمد پڈرو ولد غلام محمد ساکن پوتر وال کے سرمیںاور سہیل احمد میر کے بازور میں گولی لگی جبکہ8نوجوان پلٹ لگنے سے زخمی ہوئے اور انہیں علاج و معالجہ کیلئے سرینگر ریفر کیا گیا جہاں فیاض احمد کی حالت نازک قرار دی جارہی ہے ۔علاقہ میں شام دیر گئے تک حالات کشیدہ تھے اور جنگجو

۔ 15،اگست کی تقاریب سرکاری ملازمین کو حاضر رہنے کی ہدایت ، سرکیولر جاری

سرینگر//ریاستی انتظامیہ نے15،اگست کی تقریبات میں حاضرین کی تعدادبڑھانے کیلئے تمام سرکاری محکموں اورپبلک سیکٹراداروں کے سربراہان اوراعلیٰ افسروں کویہ ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ خوداپنی ،اپنے ماتحت افسروں اورملازمین کی شرکت کویقینی بنائیں ۔ڈپٹی کمشنرسطح پرجاری کردہ سرکیولروں میں خبردارکیاگیاہے کہ جوکوئی بھی افسریاسرکاری ملازم اس حکمنامہ یاسرکیولر کی خلاف ورزی کرے گایاکہ حکم عدولی کامرتکب ہوجائیگاتواُسکے اس عمل کوسنجیدگی سے لیکرنظم وضبط کے قواعدکے تحت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اب جبکہ 4روزبعدبھارت کایوم آزادی منایاجائیگاتواس سلسلے میں ریاستی سطح پرخصوصی تقریبات کاانعقادہوگا،اورایسی تقاریب میں لوگوں کی حاضری کوبڑھانے کیلئے حکام متحرک ہوگئے ہیں ۔ریاست میں عوامی یامنتخب سرکارنہ ہونے کے باعث 15،اگست کی تقاریب میں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعدادمیں شرکت مشکل دکھائی د