کشمیر میں ادویات کی کوئی کمی نہیں : سرکار

8 اپریل 2020 (29 : 12 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//حکومت نے کہا ہے کہ کشمیرمیں ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے ۔حکومت نے کہا کہ میڈیا کے کچھ حصوں میں ادویات کی کمی کے بارے میں آئی خبریں بے بنیاد ہے ۔حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وادی میں تمام حیات بخش ادویات وافر مقدار میںدستیاب ہے تاہم چند ایک ادویات جن کی 25سے 30فیصد کی کمی ہے اُن کو انڈین ائیر فورس کے خصوصی جہاز کے ذریعے دلی سے لایا جارہا ہے۔دریں اثنا حکومت نے ادویات کا غیر ضروری ذخیرہ کرنے والے اور سپلائی نہ کرنے والے اَفراد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ادویات کی کمی نہ ہونے دیں۔ اس سلسلے میں افواہیں پھیلانے والوں کو بھی متنبہ کیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین