تازہ ترین

کشمیری طلبا کا بنگلورو ہوائی اڈے کے باہر احتجاج

26 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 سرینگر//  بنگلورو کے مختلف نجی و سرکاری کالجوں میں زیرتعلیم کشمیری طلبا نے بنگلورو ہوائی اڈے کے باہر دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں وہ بنگلورو سے واپس کشمیر آنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔حکومت نے تمام ہوائی پروازیں 31 مارچ تک ملتوی کی ہیں جس کی وجہ سے مختلف شہروں میں سینکڑوں کشمیری طلبا درماندہ  ہوئے ہیں۔ ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ گھر سے باہر ان حالات میں رہنا ان کے لئے موزوں نہیں ہے اور ان کے اہل خانہ کافی پریشان اور فکر مند ہیں۔بنگلورو کے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم ان طلبا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان پر آشوب حالات کے دوران بھی ہزاروں روپے خرچ کرکے ہوائی سفر کی ٹکٹیں خریدیں تاہم حکومت کی جانب سے پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے جو ان کے لئے مشکل ترین مرحلہ ہے۔