تازہ ترین

سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام رسول گنائی فوت

اردو کونسل کاڈاکٹر مشتاق احمد گنائی کیساتھ اظہار تعزیت

26 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورریونیوٹریننگ انسٹی چیوٹ کے پرنسپل حاجی غلام رسول گنائی24مارچ کو انتقال کرگئے ۔مرحوم سیرجاگیر سوپورعلاقے سے تعلق رکھتے تھے اور علاقے میں انہیں سماجی اور فلاحی کاموں کی وجہ سے کافی عزت اور احترام سے دیکھا جاتا تھا۔مرحوم ایک قابل استاد اور ماہر تعلیم تھے۔سیرسوپورکے حاجی غلام رسول اقبال انسٹی چیوٹ آف کلچراینڈ فلاسفی کے کارڈنیٹر ڈاکٹر مشتاق احمد گنائی کے والد تھے۔مرحوم نیک سیرت ،ملنسار اور دیانتدار افسر تھے۔فیملی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تعزیت صرف تین دن ہوگی۔کئی سماجی اور ادبی تنظیموں نے اُن کی وفات پردکھ کااظہار کیا ہے۔اردو کونسل کے صدر ڈاکٹر جاوید اقبال اور جملہ ذمہ داران نے تنظیم کے نائب صدر اور اقبال انسٹیچوٹ کشمیر یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق احمد گنائی کے والد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ڈاکٹر مشتاق اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں مغفرت کی دعاکی۔