تازہ ترین

سیکس سیسن ہوٹل قرنطینہ مرکز کیلئے وقف

26 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر// ہوٹل کی انتظامیہ نے ہوٹل کو قرنطینہ مرکز کیلئے وقف کیا ہے ۔ہوٹل انتظامیہ نے کرنا وائرس کے پیش نظر احتیاطی طور  قرنطینہ میں رکھنے والے افراد کیلئے ہوٹل کو وقف کرنے کا فیصلہ لیا ۔ہوٹل کے مالک ریاض احمد نے بتایا کہ اگست2019کے بعد انتظامیہ کی طرف سے وقت وقت پر ایڈوائزری جاری کرنے کے بعد سے ہی ہوٹل اکثر و بیشتر بند ہی رہا اور اب موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ ہوٹل کھلا رہے گا اور انتظامیہ کیلئے وقف ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہوٹل انتظامیہ نے غیر معمولی اقدامات کے تحت ہوٹل کے تمام کمروں کو سرینگر ضلع انتظامیہ کیلئے وقف کر رکھا ہے تاکہ ہوٹل کو بطور قرنطینہ مرکز استعمال میں لایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ جنگی بنیادوں پر ہوٹل کو وقف کیا گیا اور طلباء کو یہاں پر رکھا گیا ہے ۔ریاض احمد نے مزید بتایا کہ ہوٹل میں رکھے گئے طلباء کی اچھی طرح نگرانی ہورہی ہے اور اگر ان کے والدین یا رشتہ دار ان کے متعلق کوئی خبر چاہتے ہوں تو وہ ہوٹل کے جنرل منیجر مدثر احمد کے موبائل نمبر9596977977 پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔