تازہ ترین

کوروناوائرس کے پھیلائو کی روکتھام کیلئے

جی ایم سی جموں اور منسلک ہسپتالوں میں او پی ڈی سروس معطل

25 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں// کوروناوائرس کے پھیلائو کی روکتھام اور مشتبہ مریضوں کو مؤثر طبی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں اور اِس سے منسلک سبھی ہسپتالوں میں 25؍ مارچ 2020ء سے اگلے احکامات تک او پی ڈی سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کی اِنتظامیہ نے جموں صوبے کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ معمول کے چیک کے لئے مذکورہ ہسپتالوں کے او پی ڈی میں نہ آئے ۔ مریضوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈاکٹر صاحبان سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ ڈاکٹر وں کی تفصیلات جی ایم سی جموں کی ویب سائٹ www.gmcjammu.nic.in  سے حاصل کی جاسکتی ہے۔مریض ڈاکٹر وں کے ساتھ صبح ساڑھے 10بجے سے سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔ٹیلی فون کے ذریعے مریضوں کو مشورہ دینے والے ڈاکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ طبی قواعد و ضوابط کا خاص خیال رکھیں اور ادویات Generic نام کے ساتھ تجویز کریں اور اگر ممکن ہو تو کال کو ریکارڈ کریں۔تاہم اِن ہسپتالوں میں ایمرجنسی خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔تمام شعبوں کے سربراہوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹیلی فون پر او پی ڈی چلانے والے ڈاکٹروں کا ڈیوٹی شیڈول اُن کے ٹیلی فون نمبروں کے ساتھ دفتر میں داخل کریں۔طبی قانونی مقصد کے لئے یہ خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔