پونچھ میں آر پار فائرنگ کا تبادلہ، فوج کا مقامی پورٹر زخمی

رہائشی علاقوں میں گولہ باری سے دہشت

23 مارچ 2020 (06 : 12 AM)   
(      )

حسین محتشم
پونچھ//ہند وپاک افواج میں سرحدی ضلع پونچھ کے شاہپور سیکٹر میں اتوار کو بھی فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواجس کے نتیجہ میں فوج کا پورٹر زخمی ہوا۔اس دوران ہندو پاک افواج نے ایک دوسرے پر خوب گولہ باری کی اوراگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان فوج کی جانب سے اتوار کو سہ پہر ہندوستانی فوج کی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو گولہ باری کا نشانہ بنایا گیاجس کا بھارتی فوج نے بھی بھرپور جواب دیا۔اس دوران ایک مقامی آرمی پورٹر گولہ باری کی زد میں آکر زخمی ہو گیاجس کی شناخت محمد شوکت ولد محمد شریف کے طور پر کی گئی ہے جسے ضلع ہسپتال پونچھ میں زیر علاج رکھاگیاہے ۔سرحدی کشیدگی سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پایاجارہاہے اور وہ گھروں سے باہر بھی نہیں نکل پارہے ہیں ۔
 

تازہ ترین