تازہ ترین

نگروٹہ میں سڑک حادثہ،میڈیکل افسر زخمی

23 مارچ 2020 (06 : 12 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کے نگروٹہ علاقے میں ایک کار حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار گاندھی نگر ہسپتال جموں کا میڈیکل افسر شدید زخمی ہوا ۔اس دورا ن زخمی ڈاکٹر کو شدید زخمی حالت میںہسپتال منتقل کیا گیا جہا ں وہ زیر علاج ہے ۔ کے این ایس  کے مطابق میڈیکل افسر گاندھی نگر جموں اتور صبح اپنی کار زیر نمبرJK14E/7775 میںاُدھم پور سے جموں جا رہا تھا اس دوران جب گاڑی ٹی سی پی نگروٹہ کے قریب پہنچ گئی، تو گاڑی سڑک سے لڑھک کر10سے15فٹ گہری کھائی میںجا گری ،جس کے نتیجے میں گاڑی میںسوار میڈیکل افسر ڈاکٹر چندر شیکھر شدید طور زخمی ہوا ۔پولیس نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثے پر پہنچ کرزخمی ڈاکٹر کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموںمنتقل کیا  جہاں وہ زیرعلاج ہیں ۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ جی ایم سی جموں نے بتایاکہ زخمی ڈاکٹر کی حالت خطرے سے باہرہے تاہم اُنہیں آپریشن کی ضرورت ہے۔پولیس نے واقعہ سے متعلق ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔