تازہ ترین

جموں میں’سماجی دوریوں‘ کا عمل شروع، لوگوں نے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی

21 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

سید امجد شاہ
جموں //جمعہ کے روز جموں شہر و ملحقہ جات میں کرفیو کی کیفیت دیکھی گئی اور حکام کی طرف سے کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کے احکامات کے بعد لوگوںنے خود بھی سماجی دوریاں پیدا کرتے ہوئے بازاروں کے بجائے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی ۔مسافرگاڑیوں میں رش کو دیکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں تاہم سرکاری ملازمین اورہنگامی حالات کاشکار ہونے والے افراد کیلئے ایس آر ٹی سی بسیں دستیاب رہیں گی جو 14مختلف روٹوں پر چلیں گی ۔کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کے احکامات پر لوگوں نے خود ہی عمل کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سختی سے کام نہیں لیناپڑا ۔اس دوران بازار سنسان نظر آئے اور جمعرات کے مقابلے جمعہ کے روز بھیڑ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ۔مسافرگاڑیوں میں بھاری بھیڑ کو دیکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کردیاگیاہے تاہم سرکاری ملازمین اور ہنگامی حالات سے دوچار افراد کیلئے ایس آرٹی سی بسیں دستیاب رہیں گی جو شہر و ملحقہ جات کے 14مختلف روٹوں پر چلیں گی ۔اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ سشما چوہان کی طرف سے جاری ہوئے حکمنامہ کے مطابق ایس آر ٹی سی بسوں کے علاوہ دیگر تمام پبلک ٹرانسپورٹ بشمول بسیں، منی بسیںفوری طور پر بند کی جارہی ہیں تاہم آٹو رکشا اور ٹیکسیوں کو اس شرط پر چلنے کی اجازت دی گئی ہے کہ ان میں تین افراد سے زائد لوگ سوار نہ ہوں۔حکمنامہ میں بتایاگیاہے کہ ایس آر ٹی سی بسیں جموں شہر اور بڑی براہمناں کے 14روٹوں پر چلیںگی ۔