تازہ ترین

پرینکا گاندھی نے یوگی کو بنایا ہدف ِتنقید

10 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

لکھنٔو//یو این آئی// کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش میں کسانوں کے قرض معافی کے تعلق سے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔کانگریس جنرل سکریٹری نے پیر کے روز ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ تین برس سے اترپریش حکومت کسانوں کے قرض معافی کا جھوٹا ڈھنڈورا پیٹ  رہی ہے ۔ سہارن پور میں قرض میں ڈوبے ایک کسان کی خودکشی کے معاملے میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ اترپردیش میں ہر جگہ قرض وصولی کے معاملے میں چھوٹے چھوتے قرض کے لئے کسانوں کو پریشان کیا جارہا ہے ۔ قرض میں ڈوبے کسان خودکشی کررہے ہیں اور اترپردیش حکومت کا دعوی ہے کہ یہاں پر کسانوں کا قرض معاف کیا گیا ہے ۔ حقیقت تو سب کو عیاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سہارنپور کے کسان وید پال پر ایک لاکھ 40 ہزار روپے کا قرض تھا۔ بینک نے اس قرض کے لئے انہیں اتنا پریشان کیا کہ اس نے بینک کے سامنے ہی خودکشی کرلی۔