تازہ ترین

درہال میں موسلا دھار بارشیں

رہائشی مکانات بھی خطرے کی زد میں

4 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

محمد بشارت
 
کوٹرنکہ //حالیہ دنوں میں تحصیل درہال میں ہوئی موسلا دھار بارشوں کے بعد کئی تعمیراتی ڈھانچے اور رہائشی مکانات بھی خطرے کی زد میں آگئے ہیں ۔تحصیل کے ڈوڈاج تاہل تاک میں 3کلو میٹر سڑک گزشتہ کئی برسوں سے مکمل نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ تین برسوں میں صرف آدھہ کلو میٹر سڑک کی کٹائی کی گئی ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اس وقت مقامی لوگوں کی زمینوں او ر رہائشی مکانات کونقصان پہنچ رہا ہے ۔حالیہ دنوں میں ہوئی بارش کی وجہ سے مذکور سڑک پر پسی گرآنے کی وجہ سے محمد رفیق ولد محمد بشیر ،محمد جمیل ولد محمد بشیر ،بدر حسین ولد محمد بشیر ے رہائشی مکانات خطرے کی زد میں آگئے ہیں ۔تبریز نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ سڑک کو مکمل نہ کرنے کی وجہ سے کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ لائق ہوگیا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ رہائشی مکانات کی حفاظت کیلئے معقول اقدامات اٹھائے جائیں ۔اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر افتاب احمد نے بتایا کہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے سڑک مکمل نہیں کی جاسکی ہے۔