تازہ ترین

مغل شاہراہ پر بنائے گئے عارضی بیت الخلاء

پانی ودیگر بنیادی سہولیات موجود ہی نہیں ،مسافروں کو مسائل کا سامنا

4 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جاوید اقبال
 
مینڈھر//ضلع انتظامیہ پونچھ کی طرف سے تاریخی مغل شاہراہ پرتعمیر کر دہ بیت الخلاء میں پانی ودیگر بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔مسافروں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کئی جگہوں پر ایسے بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں جہاں پر پانی کا نام ونشان ہی نہیں جبکہ انتظامیہ سے صرف عارضی بیت الخلاء تعمیر کر کے صر ف بورڈ نصب کر دئیے ہیں لیکن ان بیت الخلا ء میں پانی ودیگر بنیادی سہولیات دستیاب ہی نہیں رکھی گئی ہیں جس کی وجہ سے ان عارضی تعمیرات میں صفائی ستھرائی کا فقدان پایا جاتا ہے ۔لوگوں نے متعلقہ محکمہ او رضلع انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بڑے بڑے دعوے کرتی ہے لیکن یہ دعوے صرف کاغذوں تک ہی محدور رہتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت نے تاریخ مغل شاہرا ہ پر باتھ روم بنانے کا پلان تو بنالیا لیکن لاکھوں روپے خرچنے کے بعد کئی بیت الخلائوں میں پانی کی ٹینک نہیں رکھے گئے ہیں ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بیت الخلائوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ مغل شاہراہ پر مسافروں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔