تازہ ترین

پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے صفائی کرمچاری کئی ماہ سے تنخواہ کے بغیر

لال چند مسافر کی حکومت سے جلد تنخواہ واگذار کرنے کی اپیل

4 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 اودہم پور//پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے صفائی کرمچاریوں کا ایک وفد نیشنل کانفرنس کے صوبائی سیکریٹری لال چند مسافر سے سدھ مہا دیو میں ملاقی ہوا ۔وفد نے انہیںبتایا کہ وہ 7ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اورسخت مہنگائی کے دور میں ان کا اور ان کے اہل و عیال کا جینا مشکل بن چکا ہے ،اب دکاندار بھی آدھار دینے کیلئے تیار نہیں اوروہ فاقہ کشی کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بیماری کی حالت میں دوائی خریدنے سے قاصر ہیں ۔لال چند نے وفد کو غور سے سنا اور گورنر اور متعلقہ اتھارٹی کے چیئر مین سے اپیل کی کہ یہ ادنیٰ ملازم سناسر سے لے کر سدھ مہا دیو مانتلائی تک کے صحت افزاء مقامات کی صفائی ستھرائی کام کرتے ہیں اوربغیر تنخواہ کے کس طرح گذر بسر کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان کی کئی کئی ماہ سے بلا وجہ تنخواہ بند ہے اور یہ فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیںاس لئے ان کی تنخواہیں جلد سے جلد واگزار کی جائیں تاکہ وہ آسانی سے گھرکاخرچہ چلاسکیں ۔