تازہ ترین

بانہال میں چرس بر آمد ، سمگلر گرفتار

4 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 بانہال//بانہال سمگلروں کی آماجگاہ بن گیا ہے ۔گذشتہ دنوں بانہال پولیس نے وادی کے دو سمگلروں کو گرفتار کر کے کوڈین فاسفیٹ کے کیپسول اور نشہ آور ٹکیاں ضبط کی تھیں۔اسی طرح ایک اطلاع پر ٹی چوک میں سینئر افسران نے ایک ناکہ لگایا۔اس دوران چیکنگ میں ریلوے سٹیشن بانہال سے بانہال قصبہ کی آ رہے ایک مسافر کی تلاشی لی گئی ۔تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے 1200گرام چرس بر آمد ہوئی ۔پوچھ تاچھ کے دوران اس نے اپنی پہچان فیضان احمد ڈار ولد مشتاق احمد ڈار ساکن لدورہ تحصیل واٹرگام ضلع بارہمولہ بتائی۔اس سلسلہ میں بانہال پولیس سٹیشن میں ایک کیس 108/2019 U/S 8/20 کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔