تازہ ترین

جتیندر سنگھ کی انسانی وسائل کے وزیر سے ملاقات

ڈوڈہ اور اودھمپورمیں مرکزی معاونت والے انجینئرنگ کالجوں کی وکالت کی

4 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 نئی دہلی //مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈوڈہ اور اودھمپور کیلئے مرکزی معاونت والے انجینئرنگ کالجوں کے قیام کی وکالت کی ۔انسانی وسائل و ترقی کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال کے ساتھ ایک میٹنگ کرکے جتیندر سنگھ نے ان کا کٹھوعہ کیلئے راشٹریہ اوچھاتر شکشا ابھیان کے تحت انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کالج کے قیام کیلئے شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ ایسے ہی کالج ڈوڈہ اور اودھمپور میں بھی قائم کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ دونوں ان کے حلقہ انتخاب کے بڑے قصبے ہیں جہاں ان کالجوں کی سخت ضرورت ہے ۔جتیندر سنگھ کاکہناتھاکہ اس سے مقامی طلباء کو انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید مواقع حاصل ہوں گے اور وہ پیشہ وارانہ کورسز حاصل کرپائیں گے ۔سنگھ نے وزیر موصوف کو بتایاکہ خاص طور پر طالبات باہر جاکر تعلیم حاصل نہیں کرپاتی جن کیلئے مقامی سطح پر ہی تعلیم کی سہولت ہوناچاہئے ۔انہوں نے موصوف کا شکریہ اد اکیاکہ ان کی وزارت کی طرف سے جموں وکشمیر میں کالجوں کے قیام پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔