تازہ ترین

۔15اگست کی تقریبات: اننت ناگ اور گاندربل میں انتظامات کو حتمی شکل دی

3 اگست 2019 (20 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
اننت ناگ//ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر کی صدارت میں منعقدہ افسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں تقریب کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ ضلع میں سب سے بڑی تقریب گورنمنٹ ڈگری کالج بائز کھنہ بل میں منعقد ہوگی جہاں مہمان خصوصی ترنگا لہرائیں گے اورپریڈ پرسلامی لیں گے ۔مارچ پاسٹ میں جے کے پی،سی آر پی ایف،این سی سی،فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور ضلع لیڈیز پولیس کے علاوہ سکولی بچے حصہ لیں گے۔اس کے علاوہ رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیاجائے گا۔ترقیاتی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو تقریب کی کامیابی کے لئے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی،مختلف محکموںکے ایگزیکٹیو انجینئران اورآفیسران اورپولیس وسی آر پی ایف کے آفیسران کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے بھی شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل حشمت علی خان نے افسران کی ایک میٹنگ میں 15اگست کی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ ضلع میں سب سے بڑی تقریب مادر مہربان گرائونڈ میں منعقد ہوگی جہاں مہمان خصوصی ترنگالہرانے کے بعد پریڈ پر سلامی لیں گے ۔پریڈ میں ضلع پولیس ،سی آر پی ایف ،آر مڈ پولیس،این سی سی،پی ٹی ایس منیگام اورسکولی طلبأ شرکت کریں گے۔تقریب کے دوران ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا جائے گا۔ترقیاتی کمشنر نے آفیسران کو تقریب کی کامیابی کے لئے قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے اورتمام انتظامات کو 13اگست سے پہلے ہی حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔انہوںنے سیکٹورل آفیسران پر زوردیا کہ وہ تقریب کی کامیابی کے لئے ضلع میں کام کرنے والے تمام ملازمین کی شرکت کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی گاندربل،اے ڈی سی،ڈپٹی ایس پی ہیڈ کواٹرس،اے سی ڈی،سی ای اواورمختلف محکموں کے ایگزیکٹیو انجینئروں کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔