تازہ ترین

غریب کنبوں کے بچوں کی تعلیم کیلئے پہل

شہلا رشید کا امداد کا اعلان

4 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//جموں کشمیر پیپلزمومنٹ کی جنرل سیکریٹری شہلا رشید نے غریب اور نادار کنبوں کے بچوں کی تعلیم میں امداد کیلئے ایک اہم پہل کااعلان کیا۔کیئریرکانونٹ اسکول کے سالانہ دن کے موقعہ پر تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچے کشمیرکامستقبل ہیں اور ہمیں اُنہیں بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ ہمارے لئے اپنی آوازبلندکرسکیں ۔انہوں نے اس موقعہ پر موجود والدین سے کہا کہ وہ جہاں تک ممکن ہو اپنے بچوں کی تعلیم کو جاری رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماراواحد مشن لوگوں کو بااختیار بنایا ہے ۔انہوں نے  کہا کہ مجھے تکلیف ہوتی ہے جب میں سرینگر میں نوجوان کو دیکھتی ہوں جنہوں نے پانچویں یاچھٹی جماعت کے بعد تعلیم کو خیرآباد کہا ہوتا ہے ۔شہلا نے کہا کہ نیوکیئریرکانونٹ اسکول کے کام پر مجھے فخر ہے ،یہ لوگ سماج کے کمزور طبقے کے لوگوں کو تعلیم فراہم کرتے ہیں ۔