تازہ ترین

وومنز فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

سٹیٹ فٹبال اکیڈمی سرینگرکی شاندار جیت

4 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

ارشاد احمد
سرینگر//جموں وکشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے اہتمام سے وومنز فٹبال ٹورنامنٹ شروع کیا جس میں 12 ٹیم حصہ لے رہے ہیں۔ ہر ٹیم چار چار میچ کھیلے گی۔ٹورنامنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی نصرت غزالہ ،جو جموں کشمیر سٹیٹ سپورٹس کونسل کی سپورٹس آفیسر ہیں ،کے ہاتھوں کیاگیا۔ پہلا میچ ڈی آر آغمز سکول اور لیجنڈ سکول کے درمیان کھیلا گیا ۔اے جی ایم سکول نے لیجنڈ سکول کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ دوسرا میچ ملنسن گرلز سکول اور سٹیٹ فٹبال اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں ملنسن گرلز سکول کو واک اوور کے پوائنٹ حاصل ہوئے۔تیسرا میچ پرزنٹیشن کانونٹ سکول اور سٹیٹ فٹبال اکیڈمی سرینگر کے درمیان کھیلا گیا جس میں سٹیٹ فٹبال اکیڈمی نے یکطرفہ میچ میں صفر کے مقابلے میں 6گولوں سے جیت درج کی۔ سٹیٹ فٹبال ایسوسی ایشن سرینگر کی کھلاڑی مہروش نے تین گول کرکے ہیٹ ٹرک کی۔چوتھا میچ بمنہ گرلز فٹبال اکیڈمی اور سٹیٹ فٹبال سوزیتھ کے درمیان کھیلا گیا ۔دونوں میں سے کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اس طرح میچ برابری پر ختم ہوا۔