تازہ ترین

ثانیہ مرزا نے 26 کلو وزن کم کرلیا

2 اگست 2019 (53 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
ممبئی؍ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے روزانہ 4گھنٹے ٹریننگ کر کے 26کلو وزن کم کرلیا۔ثانیہ مرزا آئندہ برس جنوری سے ایک بار پھر ٹینس کورٹ میں اترنے کو تیارہیں جس کے لئے وہ ابھی سے پریکٹس کر رہی ہیں۔ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کیریئر میں پہلے ہی سب کچھ حاصل کرچکی، اب دوسری اننگز میں کچھ ثابت نہیں کرنا چاہتیں، اس دوران وہ جو بھی کامیابیاں حاصل کریں گی وہ ان کے لیے بونس ہوگا۔ثانیہ مرزا 6 ڈبلز گرینڈ سلم جیت چکیں ان میں سے 3مکسڈ تھے، انہیں ڈبلز رینکنگ میں نمبر ون کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ بیٹا اذہان کھیل میں واپسی کیلئے میری بڑی تحریک ہے، میں صرف اس لیے کورٹ میں واپس آنا چاہتی ہوں کیونکہ مجھے کھیل سے پیار ہے۔انھوں نے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے کو بھی اپنا مقصد قرار دیا۔