تازہ ترین

گورنر کے شکایتی سیل میں شکایات کا نمٹارہ جاری

گورنر کی ہدایت پر سرینگر اور جموں میں عوامی دربار

2 اگست 2019 (53 : 11 PM)   
(      )

نیوز ڈیسک
  سری نگر //ریاست میں 20؍جون 2018 ء سے گورنر رول کے نفاذ سے لے کر02 ؍اگست2019ء تک گریوینس سیل کو82,211شکایات موصول ہوئیں جن میں سے81,885 ( بشمول گورنر رول سے قبل موصول ہوئی) شکایات کو نمٹارے کے لئے متعلقہ محکموں کو بھیجا گیا جبکہ 326شکایات کو نمٹانے کا عمل جاری ہے۔اسی طرح گورنر کی ہدایت کے مطابق تمام مشیر سرینگر اور جموں میں شیڈول کے مطابق وفود اور اَفراد کے ساتھ ملاقات کر کے اُن کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے ہیں اور ان شکایات کے اَزالہ پر متعلقہ محکموں کے ساتھ نظر گذر رکھتے ہیں۔