تازہ ترین

گنڈ حسی بٹ میں سالانہ مجلس اسد کا انعقاد | موجودہ صورتحال پر مولانا مسرور کا اظہار تشویش

2 اگست 2019 (53 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//سید الشہداء حضرت امام حسینؓ اور ان کے جان نثار اہلبیت و اصحاب کی اپنے رب کے حضور میں پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے جموں و کشمیر اتحاد المسلمین نے گنڈ حسی بٹ سرینگر میں سالانہ مجلس اسد کا اہتمام کیا جس میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے شرکت کرکے امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام و دیگر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔  نامور زاکرین نے روایتی انداز میں مرثیہ پڑھ کر عزاداران امام عالی مقام کو مستفید فرمایا۔ مجلس عزاء سے اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے خطاب کرتے ہوئے امام عالی مقام کی سیرت کے چند پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے سیرت معصومین پر عمل پیرا ہونے کی پرزور تلقین کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے کربلا جیسے مثالی شخصیات اور معنوی ہستیوں کی پیروی سے انسان، انسان کامل کے مقام تک پہنچ سکتا ہے۔ مولانا نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اسیروں کی حالت زار بنی ہوئی ہے انسانی حقوق کمیشن کا اس معاملے میں چپ سادھ لینا مجرمانہ فعل اور افسوسناک عمل ہے۔مجلس کے اختتام پر عزاء خانہ سے ذوالجناح شریف کا جلوس برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے حسینی پاک میں اختتام پذیر ہوا۔