تازہ ترین

شاہ ہمدان ؒ کا عرس، تقریبات اگلے ہفتے سے

ترقیاتی کمشنر سرینگر کا انتظامات یقینی بنانے پر زور

2 اگست 2019 (53 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کل خانقاہ معلی کے اپنے دورے کے دوران زیارت حضرت میر سعید علی ہمدانی ؒ کے 654 ویں عرس کے سلسلے میں کئے جا رہے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ یہاں عرس کی تقریبات اگلے ہفتے منعقد ہو رہی ہیں ۔ ترقیاتی کمشنر نے مختلف محکموں کی طرف سے کئے جا رہے انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ انہوں نے زیارت گاہ کی انتظامیہ کے ساتھ بھی بات چیت کی ۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر شاہد نے تمام متعلقہ محکموں کو عرس کے خوش اسلوبی سے انعقاد کیلئے تمام لازمی انتظامات یقینی بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے پینے کے پانی ، بلا خلل بجلی کی سپلائی ، ٹرانسپورٹ و پارکنگ اور فسٹ ایڈ کی سہولیات دستیاب رکھنے کیلئے بھی متعلقہ افسران کو ہدایت دی تا کہ عقیدت مندوں کو کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔