تازہ ترین

جموں وکشمیر میں سرمایہ کاروں کاسربراہی اجلاس

نوین چودھری نے میٹنگ میں جائزہ لیا

3 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر //پرنسپل سیکریٹری آئی اینڈ سی نوین کمار چودھری نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کے دوران جے کے انوسٹر سمٹ 2019 ،اکتو میں منعقد ہورہا ہے ،کی تشہیر سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ایم ڈی جے کے ٹی پی او رویندر کمار ، ڈائریکٹر صنعت و حرفت کشمیر محمود احمد شاہ کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات بھی اس موقعہ پر موجود تھیں۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ اس طرح کے سمٹ سے جموں وکشمیر کو اپنی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کا موقعہ ملے گا اور صنعت کاری سے جڑے لوگوں کو حکومت کی پالیسوں کے بارے میں جاننے کا موقعہ فراہم ہوگا ۔تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد فیصلہ لیا گیا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر روڈ شوز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ جے کے انوسٹر سمٹ کی بین الاقوامی سطح پر تشہیر کی جاسکے۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ اس طرح کے روڈ شوز دوبئی ، یو اے ای ، لندن ،سینگا پور اور ملیشیا میں منعقد کئے جائیں گے جبکہ قومی سطح کے روڈ شوز کا انعقاد دلی، ممبئی ، حید ر آباد ، بنگلور ، چنئی ،کولکتہ اور احمد آبادمیں منعقد کئے جائیں گے۔