تازہ ترین

مزید خبرں

3 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

صحافی ارون کے گپتا کے لواحقین کو 2لاکھ روپے کی امداد فراہم

جموں//جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات و رابطہ عامہ جموں نریش کمار نے سینئر صحافی ارون کمار گپتا کی اہلیہ کو 2لاکھ روپے کی چیک پیش کی۔ارون کمار گپتا 19؍ اکتوبر 2017ء کو بجلی کرنٹ جان بحق ہوئے تھے۔نریش کمار نے آنجہانی صحافی کی طرف سے سماج میں ادا کئے گئے رول کو اُجاگر کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت میڈیا برادری کی بہبودی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کی وعدہ بند ہے۔اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات ( پی آر ) میناکشی وید ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر ریحانہ اختر بجلی اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 
 
 

کرائم برانچ نے نابالغ مغویہ والدین کے سپرد کی 

جموں //کرائم برانچ جموں کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے حال ہی میں اغوا کی گئی نابالغ لڑکی کو سب جج موبائل مجسٹریٹ (الیکٹریسٹی )جموں کے احکامات پر بازیاب کراکے اس کے والدین کے سپرد کیا جبکہ اس سلسلے میں اغواکار کو بھی گرفتا رکیاگیاہے ۔سترہ سالہ لڑکی کا تعلق ریاسی کے کٹرہ علاقے سے تھا جسے 28سالہ نعیم الدین انصاری ولد شہاب الدین انصاری ساکن گنیش پور بہار نے اغوا کرلیاتھا۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ کٹرہ میں ایف آئی آر زیر نمبر151/2018زیر دفعات 363/109کا کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔
 
 
 
 

گورنر کابرتائوسیاسی سربراہ جیسا:سابق ڈائریکٹر انفارمیشن

جموں //محکمہ انفارمیشن کے سابق ڈائریکٹر نریندر سنگھ نے کہاکہ ریاستی گورنرایک آئینی سربراہ سے زیادہ سیاسی سربراہ کے طور پر برتائوکررہے ہیں ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر گورنر کے بیانات کا جائزہ لیاجائے توپتہ چلتاہے کہ وہ سیاسی سربراہ کے طور پر برتائو کررہے ہیں ۔سنگھ نے کہاکہ اس سے قبل کسی گورنر نے ایسے بیانات جاری نہیں کئے ۔ ان کاکہناتھاکہ گورنر موصوف یہ کہتے ہیں کہ وادی کشمیر سے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے اعتماد کھودیاہے لیکن حالیہ پارلیمانی چنائو میں نیشنل کانفرنس نے ہی تینوں نشستیں جیتیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک آئینی سربراہ کے طور پر انہیں ایسے بیانات نہیں دینے چاہئے ۔ان کاکہناتھاکہ آئینی سربراہ کے طور پر عوامی مسائل پر توجہ دی جائے اور غیر ضروری بیانات سے اجتناب کیاجائے ۔
 
 
 

جموں یونیورسٹی میں سردار ولبھ بھائی پٹیل پر توسیعی خطبہ 

اگر نہرو چہرہ اور آواز تھے تو پٹیل ریڑھ کی ہڈی تھے :ڈاکٹر سنہا

جموں //جموں یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ کی طرف سے ’’سردار ولبھ بھائی پٹیل اورہندوستانی قوم کی تشکیل ‘‘پر توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر شکتی سنہا ڈائریکٹر نہرو میموریل میوزیم و لائبریری نے اہم خطبہ دیا اورکہاکہ تاریخ کو صحیح اعتبار سے پڑھاجاناچاہئے ۔سنہا نے کہاکہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی طرف سے ہر موقعہ پر اہم رول ادا کیاگیا اور وہ ہندوستان کو متحد کرنے والے لیڈر تھے ۔انہوں نے کہاکہ اگر نہروکانگریس کا چہرہ اور آواز تھے تو پٹیل نے تنظیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کیا ۔انہوں نے کہاکہ پٹیل نے سبز انقلاب میں بھی اہم رول ادا کیا ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر منوج دھر نے اس موقعہ پر بولتے ہوئے کہاکہ ایسے لیکچروں کا اہتمام بڑے پیمانے پر ہوناچاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء اور سکالروںکو ان سے فائدہ مل سکے ۔انہوں نے طلباء پر زور دیاکہ وہ اپنی زندگی میں اخلاقی اقدار کو مضبوط کریں ۔