تازہ ترین

صفائی کرمچاریوں کے حق میں احتجاجی دھرنا

3 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کے صفائی کرمچاریوں کے احتجاج پر طاقت کے استعمال اور جموں شہر میں صفائی ستھرائی کی خراب حالت پر جموں ویسٹ مومنٹ کے سربراہ سنیل ڈمپل کی قیادت میں جانی پور ہائی کورٹ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس دوران آدھے گھنٹے تک ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی ۔ڈمپل نے صفائی کرمچاریوں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کارپوریشن کے میئر اور کمشنر کے ساتھ جے ایم سی یونین اور صفائی کرمچاریوں کی بات چیت ناکام ہوگئی ۔انہوں نے کہاکہ وہ صفائی کرمچاریوں کے خلاف پولیس کے طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں اوراس طرح سے جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ کرمچاریوں کے مطالبات پورے کئے جائیں اور جموں شہر میں صفائی ستھرائی کا انتظام کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام انتہائی خراب ہے اور دن بدن حالات بدتر بنتی جارہی ہے ۔