تازہ ترین

شیو سینا کا ٹول پلازہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

3 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

کٹھوعہ //شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے کے کارکنان نے ریاستی جنرل سیکریٹری منیش ساہنی کی قیادت میں ٹول پلازہ کے خلاف جموں میں احتجاجی ریلی نکالی ۔یہ ریلی کالی بڑی سے کٹھوعہ تک نکالی گئی ۔اس موقعہ پر ساہنی نے کہاکہ 2013میں بھی چھتوال میں ٹول پلازہ قائم کرنے کی کوشش ہوئی تھی لیکن شیو سینا اور بی جے پی لیڈران و مقامی لوگوں نے اسے ناکام بنادیا لیکن آج کیوں بی جے پی لیڈران خاموش بیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ماتا ویشنو دیوی یاتری بھی اسی راستے سے آتے ہیں اور شیو سینا یہاں ٹول پلازہ برداشت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے ریاستی گورنر ستیہ پال سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرکے ضروری کارروائی کریں ۔