تازہ ترین

ریزرویشن کا حکم نامہ لاگو نہ ہونے کیخلاف احتجاج

3 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سمت بھارگو
راجوری //تحصیل منجا کوٹ کے ککوڑہ علا قہ میں مقامی لوگوں نے ریاستی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 28فروری کو ریزرویشن کے سلسلہ میں جاری کیا گیا حکم نامہ لاگو نہیں کیا گیا ۔مظاہرین نے ککوڑہ علا قہ میں جموں پونچھ شاہراہ کو بند کر کے ریاستی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ 28فروری کو ریاستی انتظامیہ کی جانب سے RBAزمرے کے تحت کچھ گائوں کو ریزرویشن دی تھی جبکہ تحصیل منجا کوٹ سے ککوڑہ علا قہ بھی مذکورہ فہرست میں شامل تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک مذکورہ حکم نامے کو لاگو نہیں کیا جاسکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ علاقہ میں مواصلاتی نظام خستہ حال ہو نے کیساتھ ساتھ دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔اسی دوران ایس ایچ او منجا کوٹ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کہ ان کی مانگ کے سلسلہ میں اعلیٰ انتظامیہ کو آگاہ کیا جا ئے گا جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا اور شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی ۔