تازہ ترین

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں انڈکشن پروگرام منعقد

3 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سمت بھارگو
راجوری//بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں انجینئر نگ شعبہ میں داخلہ لینے والے طلباء کیلئے ایک ماہ کا انڈکشن پروگرام شروع کیا گیا ۔اس پروگرام کو منعقد کرنے کا اصل مقصد نئے طلباء کو یونیورسٹی کی واقفیت کے علا وہ دیگر معاملات کی مکمل جانکاری فراہم کرنا ہے تاکہ آئندہ ان کو نصاب شروع کرنے میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انجینئر شعبہ میں داخلہ لینے والے طلباء کا استقبال کر تے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے طلباء کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بہترین مستقبل کیلئے محنت و لگن سے کام کریں ۔انہوں نے کہاکہ پڑھائی کیساتھ ساتھ طلباء کو چاہئے کہ وہ آپسی اشتراک اور انسانیت کی مدد کیلئے کام کریں ۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ طلباء کو بہترین ٹیچنگ سٹاف فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ایسا ماحول فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے جس کی مدد سے طلباء آئندہ کامیاب ہو سکیں ۔وائس چانسلر نے سٹاف ممبران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کو بہترین اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کیساتھ ساتھ جدید تعلیم فراہم کریں تاکہ آئندہ ان کو کسی بھی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔