تازہ ترین

بھاری بارش اور تاریکی میں انتظامیہ کا اہم کارنامہ

محکمہ تعمیر ات عامہ و محکمہ صحت کے ملازمین نے حاملہ خاتون کی جان بچائی

3 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

محمد بشارت
کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے بڈھال علا قہ میں محکمہ تعمیر ات عامہ اور محکمہ صحت کی مشترکہ کوششوں کے بعد ایک حاملہ خاتون کی جان بچائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق بڈھال علا قہ کی ایک حاملہ خاتون ’وضع حمل کے درد میں مبتلا ہو گئی تاہم اس دوران علا قہ میں موسلادھا ر بارش بھی ہورہی تھی جبکہ لواحقین کی جانب سے اطلاع ملنے کے بعد آشا ورکر نے بلاک میڈیکل آفیسر کنڈی ڈاکٹر محمد اقبال کو معاملہ کی تفصیلات فراہم کی ۔محکمہ صحت کی جانب سے خاتون کو ایلڈی گلی سے کوٹرنکہ بڈھل منتقل کر نے کی کوشش کی تاہم اس دوران پسی آنے کی وجہ سے سڑک گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند ہو گئی ۔محکمہ صحت کی جانب سے اطلاع فراہم کئے جانے محکمہ تعمیر ات عامہ کی جانب سے اُسی وقت سڑک کو کھولنے کا کام شروع کیا گیا ۔محکمہ کے اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر شکیل احمد قریشی نے بتایا کہ خاتون کی جان بچانے کیلئے محکمہ نے رات کی تاریکی میں مشینری کو لگا کر سڑک کو بحال کر دیا ۔جس کے بعد مذکورہ خاتون کو پہلے کوٹرنکہ اور بعدمیں راجوری ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں پر ڈلیوری ہونے کے بعد زچہ بچہ دنوں کی صحت تندرست بتائی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں اور کئی سیاسی و سماجی تنظیموں نے انتظامیہ کے کام کی ستائش کی ۔