تازہ ترین

سنئی ۔پیر کریم شاہ غازی درگاہ تک جانے والی سڑک مرمت کی منتظر

3 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بختیار حسین
 سرنکوٹ// سئی تا پیر کریم شاہ غازی درگاہ تک تعمیر کردہ2کلو میٹر سڑک 2014کے سیلاب کے بعد مرمت کی منتظر ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پوری ریاست کی طرح 2014میں سرنکوٹ میں آئے سیلاب کی وجہ سے جہاں سڑک کو نقصان پہنچا تھا وہائیں جموں پونچھ شاہراہ کے قریب ہی مذکورہ رابطہ سڑک پر تعمیر کردہ پلی بھی سیلاب کی نظر ہو گئی تھی لیکن اس کے بعد مقامی اور ریاستی انتظامیہ کو مذکورہ سڑک کو دوربارہ سے تعمیر کر نے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ سے کئی بار رجوع کیا گیا لیکن یقین دہانیوں کے باوجود بھی مذکورہ سڑک کی تعمیر کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو دریا عبور کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔فیض احمد اور خالدشاہ نا می مقامی افرادنے بتایا کہ پیر کریم شاہ غازی کی درگاہ دریا کے درمیان میں موجود ہے جبکہ مذکورہ درگاہ تک تعمیر سڑک سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھی لیکن اس کے بعد انتظامیہ سے سڑک کی مرمت کی جانب کوئی توجہ نہیں دی ۔مقامی لوگوں نے ریاستی و ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سڑک کی تعمیر کے سلسلہ میں اقدامات اٹھا ئے جائیں تاکہ عقیدت مندوں کیساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو درپیش مسائل حل ہو سکیں ۔