تازہ ترین

کالج میں سائنس شعبہ متعارف کرنے کی مانگ

سندربنی کالج کے طلباء نے جموں پونچھ شاہراہ بند کر کے احتجاج کیا

2 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

راجوری //گور نمنٹ ڈگری کالج سندر بنی کے طلباء نے کالج میں سائنس شعبہ کو متعارف کرنے کی مانگ کو لے کر احتجاج کے طور پر جموں پونچھ شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا ۔طلباء نے گاڑیوں کی آمد ورفت بند کر تے ہوئے ریاستی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔انہوں نے کہاکہ سندربنی کالج کو کافی عرصہ سے قائم کیا گیا ہے لیکن اس میں سائنس شعبہ کو ابھی تک شروع نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مذکورہ شعبہ میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس دوران ایس ایچ او سندربنی نے احتجاج کرتے ہوئے طلباء کو ان کی مانگ کو پورا کروانے کے سلسلہ میں اعلیٰ انتظامیہ سے رجوع کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے طلباء کے ایک وفد کو ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کے پاس لے گئے جو کہ امر ناتھ یاترا کے سلسلہ میں سندر بنی میں ہی تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے طلباء کو یقین دلایا کہ مذکورہ مانگ کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ۔