تازہ ترین

مینڈھر کی رابطہ سڑکیں مسافروں کیلئے درد سر

بارشوں کا پانی سڑکوں پر بہنے سے پیدل چلنا بھی مشکل

2 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جاوید اقبال
مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کی تمام رابطہ سڑکیں مونسون شروع ہو تے ہی مسافروں کیلئے پریشانی کا باعث بن چکی ہیں ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑکوں کی خراب حالت کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے بارشوں میں صورتحال مزید ابتر ہو جاتی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ مینڈھر میں کئی ایک ایسی سڑکیں موجود ہیں جن کی کٹائی پر ہی کروڑوں روپے کا فنڈز استعمال کر نے کے باوجود بھی ان کو قابل آمدوفت کے قابل نہیں بنایا جاسکا ہے جبکہ کچھ ایک سڑکوں پر تار کول بچھائی گئی تھی لیکن غیر معیاری ساز و سامان استعمال کرنے کی وجہ سے اس وقت وہ سڑکیں بھی کھڈوں میں تبدیل ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے مسافر ودیگر گاڑیوں کا چلنا بھی مشکل ہو تا جارہاہے ۔شمیم خان ،عظم خان ،محمد اشتیاق اور کمال دین نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مینڈھر کے دیہی علا قوں میں کئی ایک رابطہ سڑکیں برساتی موسم شروع ہو تے ہی قابل استعمال نہیں رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کئی علا قوں میں سڑکوں کا پانی لوگوں کی زمینوں میں داخل ہو نے کی وجہ سے رہائشی مکانات و فصلیں بھی تباہ ہوتی جارہی ہیں ۔انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ان سڑکوں کو جلداز جلد بہتر بنایا جائے تاکہ غریب لوگوں کو فائدہ حاصل ہو سکے ۔