تازہ ترین

مزید خبرں

2 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

محکمہ تعمیرات عامہ کا ملازم ملازمت سے سبکدوش

ڈوڈہ//محکمہ تعمیرات عامہ میں بطور پلمبر ملازمت کرنے والامحمد سلطان اپنی نوکری کی مدت پوری کر کے گذشتہ روز سبکدوش ہوگیا ۔ اس موقعہ پر محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب کی نگرانی میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیاگیا ۔الوداعی پارٹی میں سپرانٹنڈنٹنگ انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ سرکل ڈوڈہ اور ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے محمد سلطان کو محنت کش ،مخلص،ایماندار قرار دیتے ہوئے بہترین خراج تحسین ادا کیا۔لو پید ایمپلائز فیڈریشن کے ضلع صدر نیاز احمد راہی نے محمد سلطان کو ایماندار،انسان دوست ،شرافت کی زندہ مثال قرار دیا ۔الوداعی پارٹی میں اے ای غلام محمد بانڈے،ذاکر حسین زرگر،اے ای ای سریندر پریہار،سنیل چنڈیل، سنیل کوتوال، عاشق حسین ،مشتاق احمد زرگر،لیاقت علی،عبدالطیف ،جے ای محمد جان ٹھسو،جموں سے ٹیکنیکل آفیسر برائے چیف انجینئر نذیر احمد بھی موجودتھے جنہوں نے سلطان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
 
 

سی آر پی ایف کی جانب سے شجر کاری مہم چلائی گئی

ایم ایم پرویز
رام بن//سیوک ایکشن پروگرام کے تحت سی آر پی ایف کی 84بٹالین نے مختلف تعلیمی اداروں اور سرکاری سکولوں میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے۔چندرکوٹ میں مقیم بٹالین کے اہلکاروں نے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول چندر کوٹ پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔اس کے علاوہ گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول رام بن ،مڈل سکول رام بن اور مڈل سکول چندر کوٹ میں بھی پودے لگائے گئے۔شجر کاری مہم سی آر پی ایف 84بٹالین کمانڈنٹ بی پی یادو کی ہدایت پر کی گئی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سی آر پی ایف علاقے میں امن و امان کی ڈیوٹی کے علاوہ سماجی ذمہ داری بھی نبھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضلع رام بن میں مختلف مقامات پر شجر کاری مہم چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
 
 
   

شوکت اعجاز بٹ کے اعزاز میں الوداعی تقریب 

رام بن //ڈپٹی کمشنر رام بن کے عہدے سے تبدیل ہوکر ڈپٹی کمشنر کولگام لگائے گئے شوکت اعجاز بٹ کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب منعقد ہوئی ۔یہ تقریب ضلع انتظامیہ کی طرف سے منعقد کی گئی جس دوران شوکت اعجاز بٹ کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے ان کے دور کو عوامی رابطہ مہم کیلئے اہم قرار دیاگیا۔ اس موقعہ پر مقررین نے کہاکہ موصوف نے جہاں دورافتادہ علاقوں کے دورے کئے وہیں ضلع میں اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز بھی کیا جن سے لوگوں کو مستقبل میں فائدہ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ان میں ٹیم لیڈر کی خصوصیات ہیں اور ضلع کے ورک کلچر میں بہتری لانے کیلئے بھی انہوں نے قابل قدر اقدامات کئے ۔