تازہ ترین

بانہال میں نشہ آور ادوایات بر آمد ،2گرفتار

2 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

محمد تسکین
بانہال // پولیس کی طرف منشیات مخالف چھیڑی گئی مہم میں بانہال پولیس کو اسوقت ایک بڑی کامیابی ملی جب ضلع بارہمولہ سے بانہال پہنچے دو ڈرگ سمگلروں کو نشہ اور بوتلوں ، کیپسولوں اور نشہ اور ٹکیوں سمیت ریلوے سٹیشن بانہال کے باہر دھر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مخصوص اطلاع ملنے پر ریلوے سٹیشن کے نزدیک ٹی چوک پر پہلے ہی لگے پولیس ناکے کو مزید مستحکم کیا گیا اور ریلوے سٹیشن سے نکلنے والی مسافر گاڑیوں کی تلاشی تیز کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ چیکنگ کے دوران دو مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال کے دوران ان سے 240 نشہ اور کوڈین فاسفیٹ بوتلیں ، 600 نشہ اور گولیاں اور 200  نشہ اور کیپسول برآمد کئے گئے جو وہ بانہال کے علاقوں میں نوجوانوں کو فروخت کرنے کی غرض سے لائے تھے ۔ پولیس نے گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت شہزاد احمد ولد محمد مقبول خواجہ اور قیصر احمد ولد علی محمد میر ساکنان وترگام ضلع بارہمولہ کے طور کی ہے۔ ان دونوں کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت کیس نمبر 107/2019 زیر دفعہ 8/21 NDPS کے تحت بانہال پولیس سٹیشن میں درج کیا گیاہے۔ پولیس نے اس کیس کی مزید تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور مقامی رابطہ میں مزید افراد کی گرفتاری خارج از امکان نہیں۔ غیرقانونی ادویات اور منشیات کے خلاف مہم ضلع رام بن میں ایس ایس پی انیتا شرما کی قیادت میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی اور آج کی گئی کارروائی کی قیادت ایس ایچ او  بانہال عابد حسین بخاری کر رہے تھے جبکہ اس کی نگرانی ایس ڈی پی او بانہال سجاد سرور اور ایڈیشنل ایس پی سنجے پریہارنے کی۔