تازہ ترین

آل جموں و کشمیر پٹوار ایسو سی ایشن وفد ڈی سی ڈوڈہ سے ملاقی

2 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ڈوڈہ//آل جموں و کشمیر پٹوار ایسو سی ایشن کا وفدزیر قیادت صدر ضلع ریاض احمد ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ سے ملاقی ہوا ۔وفد میں طارق حسین شان،صدر تحصیل ڈوڈہ ،جسونت سنگھ اور شبیر احمد لون بھی شامل تھے ۔صدر ضلع پٹوار ایسو سی ایشن ڈوڈہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ایسو سی ایشن کی دیرینہ مانگوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔خصوصی طور سے 2 .8.2019 کو پٹواریوں کی ہونے والیDPLکے بارے میں ضلع میں تمام گردوروں کی اسامیوں کو پر کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے کہاکہ ضلع ڈوڈہ میں گرداوروں کی 29اسامیاں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے محکمہ مال کے کام میں بڑی دقت آرہی ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام تر جائز مانگوں کو بغور سنا اور وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پٹوار ایسو سی ایشن کی مانگوں کو اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے پٹواریوں کے کام کی سراہنا کی اور پٹوار ایسوسی ایشن کومباک باد دی کہ انہوں نے ضلع انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیا۔وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔