تازہ ترین

پولیس کی مسافروں ، ڈرائیوروںاور عام لوگوں سے میٹنگ

2 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

زاہد بشیر
گول//ایس ڈی پی او گول محمد رفیع گیری نے بہمراہ ایس ایچ او گول نعیم متو بازار میں مسافروں ، ڈرائیوروں او ر عام لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ٹرانسپورٹ کے علاوہ دوسرے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ اس موقعہ پر ٹرانسپورٹ یونین گول کے عہدیداران بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر انہوں نے بڑھتے حادثات اور گاڑیوں کی ابتر حالت پر تشویش کا اظہار کیا ۔ پولیس افسران نے ڈرائیوروں سے کہا کہ وہ گاڑیوں میں ائور لوڈنگ نہ کریں ، سیٹ بیلٹ لگا کر رکھیں ، تیز رفتار ی سے گاڑی نہ چلائیں ، گاڑیوں میں کاغذات مکمل رکھیں اور گاڑیوں کی حالت بہتر رکھیں ۔انہوں نے کلی مستہ ، ڈھیڈہ، اندھ،ڈھیڈہ، ٹھٹھارکہ وغیرہ سڑکوں پر ائور لوڈنگ اور تیز رفتار گاڑیاں نہ چلانے کی تاکید کی ۔ ایس ڈی پی او گول نے کہا کہ گول بازار میں غیر قانونی طور پر پارک کی گئی گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا اور ساتھ ہی چالان بھی کیا جائے گا ۔ انہوں نے ڈرائیوروں کو ہدایت دی کہ گاڑیوں میں فسٹ ایڈ، فائر ایمرجنسی دستیاب رکھیں اور خود بھی وردی لگاکررکھیں ۔انہوں نے ڈرائیوروں سے کہا کہ جو سیٹیں خواتین کیلئے مخصوص کی گی ہیں ان پر خواتین ہی بٹھائیں جو سب کااخلاقی فرض بھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرکے حادثات پر قابو رکھاجاسکتاہے ۔