تازہ ترین

حکومتیں تبدیل ہوئیں مگرچھپرن نالا نہ بدلا

شدید بارشوں سے گول کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل

2 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

زاہد بشیر
گول// چند دنوں کی شدید بارشوں نے جہاں سڑکوں کی حالت تہس نہس ہو کر رہ گئی وہیں دوسری جانب سے گول ۔رام بن شاہراہ پر چھپرن نالہ کی حالت آزاد ہندوستان کے 72سال بعد بھی نہیں بدلی ۔ گول ۔رام بن شاہراہ جو گریف حکام کے سپرد ہے ، پر مختلف ریلوے کمپنیاں کی بھاری برکھم گاڑیاں بھی چلتی ہیں اور سنگلدان علاقے میں ارکان ، افکان ، پٹیل ،گیمون وغیرہ کمپنیاں کٹرہ بانہال ریلوے لائن پر کام کررہی ہیں لیکن انہوں نے بھی اس چھپرن نالہ کی حالت پر ترس نہیں کھایا ۔ تھوڑی سی بارش کے دوران بھی یہاں پر مسافروں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے ۔جموں سے گول کی جانب نکلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور پہلے یہ معلوم کرتے ہیں کہ کیا چھپرن نالہ پر آمد و رفت بحال ہے یا نہیں ۔ یہاں پر تھوڑی بارش ہونے پر بھی کئی گھنٹوں تک ٹریفک مسدود رہتا ہے ۔کئی روز سے لگا تار بارشوں سے جہاں چھپرن نالہ میں ایک بہت بڑا حادثہ ٹل گیا وہیں تتا پانی سنگلدان روڈ ، کینٹھہ دلواہ روڈ، ٹھٹھارکہ، ڈھیڈہ، گاگرہ کلی مستہ ، گول سلبلہ ، داڑم مکجی وغیرہ سڑکوں کی حالت ابتر ہو کر رہ گئی ۔ سڑکوںمیں نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا پانی لوگوں کی اراضی اور مکانات میں چلاجاتاہے جس وجہ سے لوگوں کو نقصانات سے بھی دوچار ہونا پڑتا ۔ اگر چہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ انتظامیہ اور حکام بالا تک لوگوں نے اپنی روداد پہنچائی لیکن اس کے با وجود اس مسئلے کی طرف کسی نے بھی توجہ نہیں دی اور یہ نالہ بہت بڑی پریشانی کا باعث بناہواہے ۔