تازہ ترین

مزید خبرں

2 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

۔35-اے جموں و کشمیر کے باشندوں پر لٹکتی ننگی تلوار:بھیم سنگھ

پینتھرز پارٹی انتخابی حکمت عملی کا اعلان کرے گی

جموں//نیشنل پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 35-اے کو ہٹانے کاہندستان کے صدر رام ناتھ کو پورااختیار حاصل ہے۔ 35-اے کو صدر کے حکم کے تحت ہندستان کے آئین میں شامل کر دیا گیا، جو مئی 1954 میں ختم ہو گیا ہے، کیونکہ صدر کے آرڈیننس کی قانونی حیثیت صرف چھ مہینہ تک ہوتی ہے۔پینتھرس سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ 35-اے جموں و کشمیر کے باشندوں کے سر پر 1954 سے لٹکتی ایک خطرے کی تلوار کی طرح ہے، جو ریاست کے باشندوں کے لئے ہندستان کے آئین میں موجود بنیادی حقوق پر روک لگاتی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صدر صرف ایک دوسرا حکم جاری کرکے آرٹیکل 35-اے کو ہٹا سکتے ہیں۔انہوں نے افسوس کے ساتھ کہا کہ حکمران اور اپوزیشن پارٹی خاص طور پر کشمیر میں 35-A اور آرٹیکل 370 کے مسائل کا استحصال کر رہے ہیں، جو کہ آئین میں ایک عارضی شق تھی، جسے بہت پہلے سے نکال دینا چاہئے تھا۔ انہوں نے بی جے پی، کانگریس، این سی، پی ڈی پی وغیرہ پر صرف ووٹ کی سیاست کرکے معصوم عوام کے ذہن میں الجھن پیدا کرنے کا الزام لگایا۔میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ جموں، کشمیر اور لداخ کے عام لوگ ان لیڈروں کے سیاسی مقاصد کو سمجھتے ہیں، جنہوں نے 70 سال سے زیادہ ان کا استحصال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔پینتھرس لیڈر نے ہندستانی پرچم اور ہندستانی آئین کی جموں و کشمیر ریاست میں توسیع کا مطالبہ دہرایا، جو ریاست کے عوام کو ہندستانی جمہوریہ سے دور رکھتے ہیں۔پینتھرس سربراہ نے کہا کہ پینتھرس پارٹی 3 اگست، 2019 کو پریس کلب، جموں میں کانفرنس / ہنگامی اجلاس کا منعقد کرے گی، جس میں اسمبلی انتخابات کے پروگرام اور حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پینتھرس پارٹی جموں و کشمیر کی تمام 87 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست کے دونوں علاقوں میں اسمبلی علاقوں کی حد بندی کی جائے اور پاک مقبوضہ کشمیر کے پناہ گزینوں کے حق میں نو سیٹیں جاری کرکے ان کے آئینی حقوق کو یقینی بنایا جائے۔پریس کانفرنس میں پی کے گنجو (سینئر ریاست نائب صدر)، انیتا ٹھاکر ( جنرل سکریٹری) اور کیپٹن انل گوڑ (ریاستی سیکرٹری) بھی موجود تھے۔
 
 

پسماندہ طبقہ جات کی بیداری کیلئے پروگرام منعقد

جموں //جموں و کشمیر ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے این بی سی ایف ڈی سی نئی دہلی کے اشتراک سے ججر کوٹلی پنچایت میں ایک بیداری پروگرام منعقد کیاگیا جس دوران سینکڑوں کی تعداد میں پسماندہ طبقہ جات کے عوام نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر پسماندہ طبقہ جات کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کی طر ف سے چلائے جارہے پروگراموں اور سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی اور ان پر ان سکیموں سے استفادہ کرنے پر زور دیاگیا ۔انہوں نے بنکوں سے قرضے لیکر خود روزگار شروع کرنے کی تلقین بھی کی گئی ۔
 

سانبہ کالج میں صفائی پر توسیعی لیکچر کا اہتمام 

سانبہ //گورنمنٹ ڈگری کالج سانبہ کے این ایس ایس یونٹ کی طرف سے صفائی کے موضوع پرتوسیعی لیکچرکااہتمام کیاگیا۔یہ لیکچروزیراعظم  نریندرمودی کی طرف سے شروع کئے گئے سوچھتا پکھواڑہ پروگرام کے تحت منعقد ہواجس میں 50کے قریب این ایس ایس رضاکاروں نے شرکت کی۔اس دوران ایچ اوڈی کامرس پروفیسر پون کمار گپتانے صفائی ستھرائی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ جسمانی اور ذہنی تندرستی کیلئے صفائی پسندی ضروری ہے ۔انہوں نے طلباء پر زور دیاکہ وہ صفائی کے سلسلے میں چلائی جانے والی ہر ایک مہم میں شریک ہوں ۔اس موقعہ پر پرنسپل سمیت دیگر عملہ بھی موجو دتھا۔