تازہ ترین

کئی وفود اور افراد فاروق خان سے ملاقی

2 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاوس جموں میں آج کئی وفود اور افرادنے گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملاقات کر کے اپنے مسائل ان کی نوٹس میں لائے ۔ ان وفود اور افراد نے اپنے مشکلات کے حل میں مشیر موصوف کی مداخلت طلب کی۔آر ایم ایس اے اساتذہ کے ایک ڈیلی گیشن نے پون سنگھ کی قیادت میں اپنے ملازمت سے متعلق کئی معاملات مشیر موصوف کے گوش گزار کئے۔فاروق خان نے تمام وفود اور افراد کے مطالبات بغور سنے اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائز مطالبات پورے کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔اُنہوں نے چند معاملات میں موقعہ پر ہی انہیں حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔سابق صدر سٹیٹ اکالی دل ایس ہرجندر سنگھ / سابق صدر جنرل سیکرٹری ڈی جی پی سی ، گوردوارہ کمیٹی کے صدر و دیگر ڈی جی پی سی ممبران نے مشیر موصوف سے ملاقات کی اور انہیں گورونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دیوس کے سلسلے میں کئے جارہے تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔ہزاروں شردھالوئوں گوررونانک دیو جی کے جنم دِن کے سلسلے میں منعقد کی جارہی تقریب میں حصہ لیں گے۔ وفد نے مشیر موصوف کو تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت دی جو 4؍ اگست 2019 ء کو لکھن پور میں منعقد ہوگی۔مشیرنے وفد کو یقین دلایا کہ ریاستی اِنتظامیہ اس تقریب کو احسن طریقے پر منعقد کرنے میں بھرپور تعاون دے گی۔