تازہ ترین

امرناتھ یاتریوں کیلئے بھنڈارہ 33ویں روز میں داخل

2 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں/ /اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیرکی جانب سے ریلوے اسٹیشن میں امر ناتھ یاتریوں کے لئے منعقد کیا گیا  بھنڈارجمعہ کے روز33ویں دن میں داخل ہوا۔ بھنڈارہ ریلوے اسٹیشن میںمیں 30 جون 2019 سے جوش وخروش سے جاری ہے۔لنگر میں سمتی کی جانب سے شری امر ناتھ یاتریوں کو دن میں تین مرتبہ صحت مند کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔بھنڈارہ کا افتتا ح بھاگوت کتھاکر پھول کشن جی مہاراج نے کیا۔ اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیرکے نیشنل کارڈی نیٹرسنیل شرما کی نگرانی میں تن دہی سے کام کرنے والے کارکنوں کی ایک ٹیم لنگرمیں شری امر ناتھ جی یاتریوں کی کھانے کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ رمیش شرما نے سالانہ امر ناتھ یاترا کے لئے سمتی کی جانب سے ایسے بہترین انتظام کیلئے سمتی کی ستائش کی۔ لنگر میں ہر روز یاتریوں کو کھانا فراہم کرنے کے علاوہ یاترا کے دوران اکادشی یا دیگر اہم تہواروں کیلئے برت رکھنے کیلئے بھی خصوصی انتظام کئے گئے ہیں۔ سمتی کے ترجمان پرشوتم شرما نے بتایا کہ ڈوگرہ کلچر کی ’’اتتھی دیو بھوا‘ کی فلاسفی ہے اور سمتی کی جانب سے کی جا رہی کاوشوں سے سماج میں سماجی خدمت کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ مہنت نرائن داس جی مہاراج نے سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے پر ریاست کے عوام کی سراہنا کی اوراکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی جموں و کشمیر کی جانب سے یاتریوں کے لئے منظم طریقہ سے لنگر کا اہتمام کرنے کی ستائش کی۔ ۔بھنڈارہ میں شرکت کرنے والوں میںرمیش چندر ،راجیش ورما، اجے کمار،نکھل گروور،رمیش شرما،روہت سینی،سونتر بخشی بھی موجود تھے۔