تازہ ترین

ٹی آر سی اور پولو گرائونڈ میں فٹبال ٹورنامنٹ جاری

دلچسپ مقابلے میں جے کے بنک الیون کی شاندار جیت

2 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

ارشاد احمد
سرینگر//جموں وکشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے اہتمام سے جاری سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ میں 5میچ کھیلے گئے جن میں 2میچ ٹی آر سی میدان جبکہ 3میچ پولو گراونڈ میں کھیلے گئے۔ٹی آر سی میدان میں پہلا میچ ینگ اقبال فٹبال کلب اور حیدریہ سپورٹس فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ینگ اقبال کلب نے حیدریہ سپورٹس کلب کو 2کے مقابلے میں 4 گولوں سے شکست دی۔دوسرا میچ جموں وکشمیر بنک الیون اور اقبال سپورٹس فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔میچ کے دوسرے حصے کے 75 ویں منٹ میں جموں وکشمیر بنک الیون نے اقبال سپورٹس کلب کو ایک گول سے ہرایا۔ ادھر پولو گراونڈ میں پہلا میچ سیون سٹار فٹبال کلب اور این ایف سی پیر باغ کے درمیان کھیلا گیا۔ این ایف سی پیر باغ ٹیم مقررہ وقت پر میدان میں نہیں پہنچ پائے جس کے نتیجے میں سیون سٹار فٹبال کلب کو واک اوور پوائنٹ حاصل ہوا۔دوسرا میچ یوتھ ڈیولمپنٹ اکیڈیمی آلوچی باغ اور توحید فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں یوتھ ڈیولمپنٹ اکیڈمی آلوچی باغ نے ایک کے مقابلے میں 2گول سے جیت درج کی۔تیسرا میچ یونایئڈڑ فٹبال کلب اور اسلامک یونیورسٹی فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں یونایئڈڑ فٹبال کلب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت درج کی ۔