تازہ ترین

یوتھ کانگریس کا انجینئر رشید کیخلاف احتجا ج

1 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //یوتھ کانگریس کی طرف سے جموں میں انجینئر رشید کے مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف ریمارکس پر احتجاج کیاگیا ۔یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر اودھے چب کی قیادت میں کارکنان مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمے کے پاس ڈوگرہ چوک میں جمع ہوئے اور انہوں نے انجینئر رشید کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان کا پتلا نذر آتش کیا ۔انہوں نے انجینئر رشید کے بیان کی کڑی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ اودھے چب نے کہاکہ انجینئر رشید کی طرف سے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سستی شہرت کیلئے ایسی زبان استعمال نہ کی جائے اورنہ ہی ایسے بیانات دیئے جائیں جس سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے ۔احتجاج میں بڑی تعداد میںکارکنان نے شرکت کی ۔