تازہ ترین

ڈوڈہ میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیاگیا

1 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ڈوڈہ //ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈوئیفوڈ نے افسران کی ایک میٹنگ منعقد کرکے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوںکا جائزہ لیا ۔اس دوران پروجیکٹوں کی پیشرفت پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیاگیا اور ان پر ہوئے مالی اخراجات کا جائزہ بھی لیاگیا ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ایسے پروجیکٹوں کی ایک فہرست تیار کریں جوفارسٹ کلیئرنس یا دیگر معاملات کی وجہ سے التوا کاشکار پڑے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دیگر پروجیکٹوں کے حوالے سے بھی ایکشن رپورٹ پندرہ دنوں میں پیش کی جائے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیاجائے ۔ انہوں نے سب ڈیویژنل مجسٹریٹس کو ہدایت دی کہ وہ ماہانہ بنیادوں پر ان پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیاکریں تاکہ ان کی بروقت تکمیل ہوسکے ۔انہوں نے افسران پر زور دیاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بہترین تال میل سے کام کریں اور لوگوں کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے ۔