تازہ ترین

اوڑی کے حاجی پیر سیکٹر میں کراس کنٹرول لائن فائرنگ

31 جولائی 2019 (49 : 06 PM)   
(      )

ظفر اقبال

اوڑی/  شمالی کشمیر کے اوڑی میں کنٹرول لائن پر حاجی پیر سیکٹر میں بدھ کو ہند۔ پاک افوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جو آخری اطلات ملنے تک جاری تھی۔

مقامی ذرائع کے مطابق آج قریب 5 بجکر 40 منٹ پر حاجی پیر سیکٹر میں ہند ۔پاک افوج کے درمیان شدید فائرنگ اور ماٹر شیلنگ کا تبادلہ ہوا۔

گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوتے ہی کنٹرول لائن پر واقع چرنڈہ، بٹگراں، سلی کوٹ، بلکوٹ، ہتھلنگا، موٹھل، صورہ، تھاجل، تلاواڑی وغیرہ گائوں  کے لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں کے اندرسہم کر رہ گئے۔