تازہ ترین

خراب موسمی حالات کے پیش نظرامرناتھ یاترا 4اگست تک معطل

31 جولائی 2019 (56 : 04 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/حکام نے بدھ کو اعلان کیا کہ امرناتھ یاترا خراب موسمی حالات کی پیشگوئی کی وجہ سے 4اگست تک معطل رہے گی۔

حکام کے مطابق محکمہ موسمیات نے آنے والے کچھ دنوں کیلئے بارش کی پیشگوئی کی ہے جس کے نتیجے میں سرینگر ۔جموں شاہراہ پر پسیاں گر آسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام اور بالہ تل سے گپھا تک جانے والے راستوں پر حالیہ بارش کی وجہ سے پھسلن بھی ہے جو تازہ بارش سے بڑھ سکتی ہے۔

حکام نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے امرناتھ یاتراکو4اگست تک معطل رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگئی اور یہ15اگست تک جاری رہے گی۔