تازہ ترین

عامر کی ریٹائر منٹ پر حیرت نہیں ہوئی: مکی آرتھر

31 جولائی 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

یو این آئی
اسلام آباد ؍؍پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ میرے لیے فاسٹ بالر محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ حیران کن نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں  کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ محمد عامر ریٹائرمنٹ کے بارے میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے سوچ رہے تھے، ان کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حیران کُن نہیں ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ مینجمنٹ نے محمد عامر کا ایک سال کے دوران ورک لوڈ کم کرنے کی کوشش کی اور اس چیز کو بھی ممکن بنانے کی کوشش کی گئی کہ عامر کو اوورسیز بالر بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ محمد عامرسے انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ میں بڑی محنت کرائی گئی، بہر حال میں محمد عامر کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔مکی آرتھر کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں بحیثیت بالر اور انسان محمد عامر کا معترف ہوں اور اب پاکستان کرکٹ ٹیم کو محدود اوورز کی کرکٹ میں ایک بھرپور جوان بالر ملے گا۔