تازہ ترین

ایران کا عراق کیساتھ اشیاء کے تبادلے اور سرمایہ کاری فنڈ کا معاہدہ

31 جولائی 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

یو این آئی
تہران// ایران نے اپنے اتحادی ملک عراق کے ساتھ ایک نیا تجارتی معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے میں ایران اور عراق نے ایک مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کے قیام اور اشیاء کے تبادلے کے سمجھوتے پر دستخط کردیئے۔ رپورٹ کے مطابق تہران امریکی پابندیوں کے اثرات سے نکلنے کے لیے اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے کر رہا ہے۔ عراق کے ساتھ اشیاء کے تبادلے اور مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کا معاہدہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔خیال رہے کہ ایران نے عراق کے ساتھ یہ تجارتی سمجھوتہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکا کی طرف سے ایران پرعاید کردہ اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں بدترین معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ عالمی بینک کی طرف سے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ جون میں ایرانی معیشت بدترین زبوں حالی اور بحران کا شکار پائی گئی ہے۔ امریکا کی طرف سے ایرانی تیل پرعاید کردہ پابندیوں کے بعد تہران کی معیشت مزید دگرگوں ہوئی ہے۔ عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق سال 2019ء میں ایران کی معاشی ترقی کی رفتار نیکاراگوا سے بھی پیچھے چلی گئی ہے۔