تازہ ترین

برازیل :قیدیوں کی جھڑپ میں ہلاک شدگان کی تعداد 57 ہوگئی

31 جولائی 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

یو این آئی
ریو ڈی جنریو//برازیل کے شمالی صوبہ پارا میں واقع ایک جیل میں قیدیوں کے درمیان خونریزلڑائی میں مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر 57 ہو گئی ہے ۔اسٹیٹس سپرنٹنڈنٹ پینی ٹینٹیئری سسٹک کے مطابق شمالی صوبہ پارا کی ایک جیل میں پیر کو قیدیوں کے درمیان ہونے والی پرتشدد لڑائی میں 16 قیدیوں کی موت ہو گئی۔ اسی دوران دریوں کے جلانے سے دم گھٹنے پر مزید 41 قیدیوں کی موت ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ الٹامیرا ریجنل ریکوری سینٹر میں ناشتہ کے وقت دو حریف گروہوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس میں ایک گروہ کے ارکان نے جیل کے ان دو گارڈوں پر حملہ کردیا جہاں مخالف گروہ کے ارکان کو رکھا گیا تھا۔ جیل کے افسر جرباس باسکونسولیس نے کہا یہ بہت مہلک حملہ تھا، جس کا مقصد مخالف ارکان کا خاتمہ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا ‘‘وہ جیل کے اندر گئے ، آگ لگائی اور قیدیوں کو مار ڈالا۔ یہ ایک منظم اور پہلے سے تیار کیا ہوا حملہ تھا’’۔اسٹیٹس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق جیل کو 163 قیدیوں کو رکھنے کے لئے بنایا گیا تھا، لیکن قیدیوں کی تعداد دوگنی سے بھی زیادہ تھی۔یواین آئی