تازہ ترین

رائل اسپرنگ گالف کلب میں ٹورنامنٹ اختتام پزیر

30 جولائی 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//رائل اسپرنگ گالف کورس میں کھیلے جارہے ’فوربال گرین سم ‘گالف ٹورنامنٹ کافائنل مقابلہ28جولائی کو منعقد ہوا۔فائنل میچ زبیرحسن زرگروڈاکٹرزبیر احمدعشائی اورخورشیداحمد بڈووڈاکٹرارشد اقبال کے درمیان کھیلاگیا جوخورشید احمدبڈووڈاکٹرارشداقبال کی ٹیم نے جیت لیا۔یہ ٹورنامنٹ چار روزتک جاری رہا۔گالف کھیلنے کے شوقین افراد میں ٹورنامنٹ کے دوران زبردست ولولہ پایاگیا۔رائل اسپرنگ گالف کورس انتظامیہ کے مطابق اس طرح کی ٹورنامنٹوں کااہتمام مستقبل میں بھی کیاجائے گا۔