تازہ ترین

نارستان ترال میں بادل پھٹنے سے تباہی، 100بھیڑیں ہلاک

27 جولائی 2019 (44 : 11 PM)   
(      )

سید اعجا ز
ترال//ترال کے دور افتادہ بہک براری آنگن نارستان میں دوران شب بادل پھٹنے سے ایک 100سے زائد بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئے  ۔براری آنگن بہک نارستان میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب محمو بکروال ولد کالوبکروال اورنذیر احمد ولدغلام نبی حال دھوپہ پتھری براری آنگن نارستان کے بھیڑ بکریوں کا ریوڑ بادل پھٹنے کے نتیجے میںاسکی زد میں آگیا جس کے نتیجے میںایک سو سے زیادہ بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئے ۔واقعہ سے متعلق جانکاری ملنے کے بعد محکمہ مال ،شیپ ہسبنڈری کے علاوہ تحصیلدرا ر آری پل علاقے میں مکمل جانکاری حاصل کرنے کے لئے روانہ ہو گئے ہیں ۔ ایس ڈی پی او ترال اعجاز احمد نے بتایا کہ علاقہ کافی دور واقع ہونے کی وجہ سے مکمل جانکاری حاصل نہیں ہو ئی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔